ملک رحمان : ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ۔ درخواست گل دراز خان ایڈووکیٹ نے سلیمان خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کردیا ۔
درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے،وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ امریکہ، اسرائیل، ایران جنگ وجہ سے کیا گیا، امریکہ، اسرائیل، ایران کے درمیان جنگ ہے وہاں پر قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، جن ممالک میں جنگ ہے وہاں پر قیمتوں میں ابھی تک اضافہ نہیں کیا گیا،
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جو سمجھ سے بالاتر ہے ۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے، وفاقی حکومت کا اقدام عوامی مفاد کے خلاف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔