ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے اور سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا کی نااہلی کے خلاف درخواست کو نو مارچ کے لئے مقرر کردیا۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نو مارچ کو سماعت کرے گا ، سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا نے الیکشن کمیشن کے حلقہ این اے 104 فیصل آباد سے نااہل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کورٹ فیصل آباد نے سانحہ 9 مئی مقدمے میں سزا سنائی ،سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن کے پاس بغیر سنے کسی کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں" درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا درخواست گزار کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔