ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی نے سونے کو بھی لپیٹ میں لے لیا، قیمتوں نے نئی بلندیاں چھو لیں

  ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 39ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی

مہنگائی نے سونے کو بھی لپیٹ میں لے لیا، قیمتوں نے نئی بلندیاں چھو لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چار روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 171ڈالر کی سطح پر آگئی۔

  ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 39ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔

  اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230روپے بڑھ کر 4لاکھ 62ہزار 844روپے کی سطح پر آگئی۔

 فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کے اضافے سے 8ہزار 931 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 7ہزار 656روپے کی سطح پر آگئی.

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سوناسستاہوگیا تھا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا.

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کی کمی سے 5ہزار 110ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔

 مقامی مارکیٹ میں  فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 400روپے کی کمی کے ساتھ 5لاکھ 33ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 104 روپے کے اضافے کے ساتھ 8ہزار 914 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 89روپے اضافے کے ساتھ 7ہزار 642روپے کی سطح پر آگئی۔