فریحہ بتول:اوپن مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ سرکاری نرخنامے اور بازار کی قیمتوں میں واضح فرق بھی سامنے آ گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کا سامنا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آلو کا سرکاری ریٹ 18 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن بازار میں یہ 40 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح پیاز کا سرکاری نرخ 50 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 60 سے 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ٹماٹر دیسی کا سرکاری ریٹ 55 روپے فی کلو ہے مگر مارکیٹ میں یہ 130 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ لہسن دیسی کا سرکاری نرخ 190 روپے جبکہ بازار میں اس کی قیمت 250 روپے فی کلو تک ہے۔ ادرک چائینہ کا سرکاری ریٹ 277 روپے ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں یہ 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
اسی طرح مٹر کا سرکاری ریٹ 38 روپے ہے مگر مارکیٹ میں 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ لیموں چائینہ کا سرکاری نرخ 60 روپے جبکہ بازار میں 120 روپے فی کلو تک ہے۔ گاجر دیسی کا سرکاری ریٹ 28 روپے ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
پھلوں کی قیمتوں میں بھی بڑا فرق دیکھا گیا ہے۔ انار دانے دار کا سرکاری ریٹ 772 روپے ہے جبکہ بازار میں یہ 900 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ سفید موٹے انگور کی سرکاری قیمت 420 روپے ہے مگر مارکیٹ میں اس کی قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
امرود کا سرکاری ریٹ 138 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ مسمی کا سرکاری نرخ 172 روپے درجن ہے لیکن بازار میں یہ 250 روپے درجن تک فروخت ہو رہا ہے۔ کنو کا سرکاری ریٹ 209 روپے درجن ہے جبکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 350 روپے درجن تک پہنچ گئی ہے۔
سیب سفید کا سرکاری ریٹ 390 روپے فی کلو ہے جبکہ بازار میں 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ کیلا درجہ اول کا سرکاری ریٹ 207 روپے درجن ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں یہ 350 روپے درجن تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ کیلا درجہ دوم کا سرکاری ریٹ 125 روپے درجن ہونے کے باوجود بازار میں 180 روپے درجن تک فروخت کیا جا رہا ہے۔