(ملک اشرف)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کےخلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقررہوگئیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 10 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا،جسٹس خالد اسحاق درخواستوں پر سماعت کریں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوں گے۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کر رکھا ہے، ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواستیں 2022 سےدائر ہیں جوجوڈیشل ایکٹوازم پینل سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
درخواستوں میں وفاق اور اوگرا سمیت دیگر ادارے فریق بنائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اورڈیزل کی نئی قیمت 335روپے 86 پیسےفی لٹر ہوگئی ہے۔