ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف  پاپ اسٹارنشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار

معروف  پاپ اسٹارنشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز  کو  کیلیفورنیا میں رات دیر گئے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے 9 بجے کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول نے روکا اور انہیں حراست میں لے کر ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔ بعد ازاں صبح  کی ابتدائی اوقات میں تقریباً 3 بجے انہیں باضابطہ طور پر بُک کیا گیا۔

حکام کے مطابق برٹنی اسپیئرز   کو صبح 6 بجے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔

 اپنی رہائی کے بعد گلوکارہ نے اپنا  ا انسٹاگرام پروفائل بھی ڈیلیٹ کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔