ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ 

44 میڈیکل کالجوں کے 5076 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ، جس میں سے 4472 پاس جبکہ 319 فیل قرار پائے ۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 93.34 فیصد رہا۔

پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کی۔  علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی ابرا گل نے 915/1000  نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کی ایمن حسان نے 901  نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کی فاریہ نے 897 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔