ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشری بی بی کی 3 اہم مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

بشری بی بی کی 3 اہم مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حاشر وڑائچ : پی ٹی آئی کا 26 نومبر احتجاج کا معاملہ,انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے بشری بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر  کو ہونے والےاحتجاج کے کیس پر سماعت ہوئی، بشری بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

بشری بی بی کی 3 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگری عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

وکیل خالد یوسف کا کہنا تھا کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں عدالت حاضر نہیں ہو سکتی ، بشری بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں،تفتیشی افسر کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کریں۔

عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہیں 24 مارچ تک متعلقہ کیسز میں گرفتاری سے روک دیا، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر آئندہ سماعت 24 مارچ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ رمنا ، تھانہ مارگلہ اور تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔