حیدر علی: ترک ڈرامہ "کرولوس عثمان" میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار محمد ایمرے ایچ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ایمرے ایچ اپنے دورے کے دوران ترک اداکار مصور عباسی ایڈووکیٹ کے ہمراہ مری پہنچے تھے۔ایمرے ایچ نے مری کے خوبصورت مقامات کی سیر کی اور پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا۔
ایمرے ایچ نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتے تھے اور آج ان کا یہ خواب پورا ہوگیا۔ اپنے دورے کے دوران ایمرے نے پاکستانی مداحوں سے ملاقات کی جنہوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ترک اداکار نے اس موقع پر کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی عوام کرولوس عثمان کو بے حد پسند کرتے ہیں، جو میرے لیے باعثِ فخر ہے۔" ایمرے ایچ نے میزبانی کیلئے مصور عباسی ایڈووکیٹ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔