وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پیف سکالر شپ سکیم کا از سرِ نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت 

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پیف سکالر شپ سکیم کا از سرِ نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

 لاہورمیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ سکیم کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہارِ ناپسندیدگی کرتے ہوئے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

 مریم نواز نے سکالر شپ سکیم کا از سرِ نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ سکیم کے لیے سٹوڈنٹ سروے کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

 اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کرکے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے، پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سکیم میں طلبہ کا فیلڈ بیک بہت ضروری ہے، شعبہ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت نہیں ہونا چاہیئے، ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائےگا۔