زرنش خان کی عمرے کے بعد حجاب میں تصاویر

زرنش خان کی عمرے کے بعد حجاب میں تصاویر
کیپشن: zarnish khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد حجاب کرنا شروع کر دیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 حال ہی میں اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت لباس پر حجاب کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی تھی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

 انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، صرف سنا تھا اب دیکھ کے محسوس بھی کر لیا کہ واقعی ایسا منظر دنیا میں ہے ہی نہیں”۔

View this post on Instagram

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

عمرے کی ادائیگی کے بعد اداکارہ زرنش خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی حالیہ تصاویر کے علاوہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں اور اب ان کے انسٹا گرام پر 49 پوسٹ باقی رہ گئی ہیں۔

Hifza Rajpoot

Content Writer