وزیر توانائی کاعورت مارچ پر ردعمل

وزیر توانائی کاعورت مارچ پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ)8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ  خواتین ملکی ترقی میں برابر کی شریک ہیں۔

تفصیلات کےمطابق 8 مارچ کولاہور میں مختلف سماجی تنظیموں نے  عورت مارچ کے نام پرجلوس نکالنے کا پلان بنا رکھا ہے،، عورت مارچ کا نعرہ میرا جسم میری مرضی، آجکل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ 3 مارچ کی شب ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر اور ماروی سرمد کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام پر ہونے والی بحث ہے۔

صوبائی وزیر اختر ملک کا کہاتھا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین باوقار، باحیا اور باہمت ہیں، خواتین ملکی ترقی میں برابر کی شریک ہیں،عورت ہر روپ میں عزت و احترام کی مستحق ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی خواتین کی ترقی سے منسلک ہے، خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کو روکنا ہو گا،سیاسی و انتظامی امور میں خواتین کی برابر کی شمولیت ہونی چاہیے،ہمیں اعادہ کرنا ہے کہ خواتین کے معاشی اور معاشرتی استحصال کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر  اور  تجزیہ نگار اور صحافی ماروی سرمد کے درمیان اسی پر تنازعہ بھی ہوا،دونوں میں تلخی پید ا ہوگئی اور بات گالم گلوچ تک جا پہنچی،’ میرا جسم میری مرضی‘‘ جیسے نعرے پر شروع ہونے والی بحث سنگین مسئلہ بن چکی ہے، اب کچھ لوگ عورت مارچ حمایت کررہے ہیں تو مخالفت،لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer