ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی عدالتوں کے 17 ججز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

ضلعی عدالتوں کے 17 ججز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (ملک اشرف) چیف جسٹس ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کی ریٹائرمنٹ میں 10 روز باقی، چیف جسٹس نے ضلعی عدالتوں کے مزید 17 ججز کے تبادلے کر دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، تبدیل ہونے والوں میں 3 سیشن ججز، 8 ایڈیشنل سیشن ججز، 2 سینئر سول ججز، 4 سول ججز شامل ہیں۔نوٹیکفیشن کے مطابق سیشن جج بہاولپور محمد مشتاق اوجلہ کو تبدیل کرکے انہیں مزید تقرری کیلئے ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینئر ایڈیشنل رجسٹرار بہاولپور محمد انوارالحق کو سیشن جج بہاولپور اور ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی خالد محمود بھٹی کو ایڈیشنل رجسٹرار بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔

 انڈر ٹرانسفر ایڈیشنل سیشن جج شہزادہ مسعود صادق کو پنڈی بھٹیاں، ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان کا لاہور سے کوٹ رادھا کشن ،ایڈیشنل سیشن جج محمد طاہر کا پنڈی بھٹیاں سے حاصل پور،ایڈیشنل سیشن جج کلیم رضا کا بھکرسے شاہ کوٹ ،ایڈیشنل سیشن نعمان محمد نعیم کا عارف والا سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج نصیراحمد کا گوجرانوالہ سے سر گودھا، ایڈیشنل سیشن جج طاہر رحمان کا شاہ کوٹ سے بھکر، ایڈیشنل سیشن جج رانا نواز مارتھ کا لاہور سے عارفوالا، ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال کا مظفر گڑھ سے اوکاڑہ تبادلہ کردیا گیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج مدثرحسین کا اوکاڑہ سے مظفرگڑھ، سول جج تجمل حسین کا گوجرانوالہ، سول جج احسن صفدرکا میلسی سے لاہور، سول جج ابرارحسین کا گوجرانوالہ سے دیپالپوراور سول جج محمد حسنین کا لاہورسے میلسی تبادلہ کر دیا گیا، تبدیل ہونے والے ججز کو11 مارچ تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer