دورِ نایاب: این اے 130 میں مریم نواز پارک کی تعمیرنو مکمل ہونے کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راشد نصراللہ نے شرکت کی جبکہ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ این اے 130 میں اب تک 14 سے زائد عوامی پارکس کا افتتاح کیا جا چکا ہے، جن کا مقصد شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
معاون خصوصی راشد نصراللہ کا کہنا تھا کہ پارکس کی تعمیرنو اور بہتری سے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جبکہ شہریوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا۔
اس موقع پر تقریب میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سمیت دیگر حکام اور عہدیداران نے بھی شرکت کی۔