ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : راہ گیر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

لاہور : راہ گیر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران راہ گیر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ۔

سٹی 42 نے واقعہ کے بعد ملزم کے فرار کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کر لی۔ سی سی ٹی وی میں ملزم راہ گیر لڑکی کو ہراساں کرنے کے بعد چھپتا دکھائی دیا۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا ہے کہ ملزم شمائل کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج، انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔