ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری مہنگے داموں سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور

شہری مہنگے داموں سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر: شہر کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت ممکن نہ ہو سکی، جس کے باعث شہری مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیاز کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں یہ 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ ٹماٹر 45 روپے کی بجائے 80 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

لہسن چائنہ کی سرکاری قیمت 360 روپے فی کلو ہے جبکہ بازار میں یہ 420 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ ادرک 295 روپے کے بجائے 340 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔

دیگر سبزیوں میں شلجم 70 سے 80 روپے، مٹر 185 روپے، بھنڈی 90 روپے، جبکہ کریلے 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، حالانکہ ان کی سرکاری قیمت اس سے کہیں کم ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لیموں 245 روپے، سیب 370 روپے، چیکو 270 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ کیلا 250 روپے درجن جبکہ آم 180 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

خربوزہ 75 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، حالانکہ اس کی سرکاری قیمت 65 روپے فی کلو مقرر ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔