ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے حالات پر ناخوش، بڑے فیصلوں کا امکان

بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے حالات پر ناخوش، بڑے فیصلوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اسی تناظر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا ایک اہم اجلاس آج شام اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں حالیہ پیش رفت سے مطمئن نہیں اور اجلاس کے دوران موجودہ حالات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر خطے کی سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلوں اور ممکنہ حکمتِ عملی پر بھی غور متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی اور سیاسی معاملات زیر بحث آئیں گے، جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین بھی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ دوسری جانب مذکورہ تنظیم نے 9 جون کو ہڑتال کی کال بھی دے رکھی ہے، جس کے باعث سیاسی ماحول میں مزید گرما گرمی پیدا ہو گئی ہے۔