انور عباس: پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر تہنیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری پیغام میں کہا کہ ہم تمام عید الاضحیٰ کا تہوار منانے والوں کی خدمت میں گرمجوش تمنائیں پیش کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشگوار موقع آپ اور آپ کے چاہنے والوں کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے، آمین۔
آخر میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے تمام مسلمانوں کو "عید مبارک" کا پرخلوص پیغام بھی دیا گیا۔