ویب ڈیسک : جنوبی امریکا کے کئی ممالک جن میں چلی، بولیویا اور ارجنٹینا شامل ہیں, زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 76.6 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چلی کے شمالی علاقے اٹاکاما ریجن کے صوبے چانیارال میں، شہر ڈیاگو ڈی الماگرو سے تقریباً 52 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اور نہ ہی امریکی سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے کسی سونامی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
زلزلے کے بعد مختلف شہروں میں شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ماہرین صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔