ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، سندھ ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے7ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔

جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو 47، نوابشاہ 46، ملتان، سرگودھا، حیدر آباد 42، لاہور، پشاور 40، اسلام آباد، مظفر آباد 39 اور کراچی ،کوئٹہ اور گلگت میں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer