ایشیاکپ؛لنکا، بنگلہ دیش،افغانستان پاکستان کی میزبانی کےخلاف جائیں تو پاکستان بھی انکی مخالفت کرے،وہاب ریاض کامشورہ

Wahab Riaz Advice to Pakistan Cricket Board, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان اگر ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی میزبانی پر مخالفت کرتا ہے تو  پھر پی سی بی کو بھی ان کی مخالفت کرنی چاہیے۔

 مشیرکھیل وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سری لنکا ،بنگلہ دیش اور افغانستان کو ہمیشہ برے وقت میں پاکستان نے سپورٹ کیا۔ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان اگر پاکستان میزبانی کی مخالفت کرتا ہے تو پھر پی سی بی کو بھی انکی مخالفت کرنی چاہئیے۔

 وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ پاکستان میں ہو یا نیوٹرل وینیو پر پاکستان کو کھیلنا چاہئیے، ابھی بھی خواہش ہے کہ پاکستان کی طرف سے کھیل سکوں، ورلڈ کپ اورایشیاء کپ میں خواہش ہے کہ چھلانگیں مار مار کر پاکستان کی طرف سے کھیلوں۔

 وہاب ریاض نے کہا میری یہ بھی خواہش ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باولنگ کیمپ میں باولنگ کروں۔