چاہت فتح علی خان کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی ،ملی نغمہ جاری کردیا

Chahat Fateh Ali, City42
کیپشن: کوئی مانے نہ مانے لیکن یہ حقیقت ہے کہ استاد چاہت فتح علی خاں کے نئے گئت کو ٹویٹر  اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر بہت پذیرائی مل رہی ہے۔
سورس: Twitterr
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وائرل انٹرنیٹ سنسیشن چاہت فتح علی خان نے دل کو چھو لینے والے نغمے کے ساتھ واپسی کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

 موجودہ حالات کی وجہ سےاُستاد چاہت فتح علی خاں نے فیصلہ کیا کہ اب قوم کو یکجہتی کیلئے ایک نئے ’ملی نغمہ‘ کی ضرورت ہے۔جس کا مقصد 9 مئی کے حملے کی مذمت کرنا ہے، جو پی ٹی آئی کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں کیا گیا تھا۔ چاہت فتح علی خان نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا نغمہ ”یہ جو آرمی ہے“ جاری کیا ہے۔

 چاہت فتح علی خان نے حسبِ معمول اپنے سُر اور تال سے عاری انداز میں دل کو چھو لینے والا نغمہ پیش کیا، جسے سن کر آپ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوجائیں گے۔نرالے گلوکار جو مقبول گانوں کی مزاحیہ پیشکش کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے اب اپنی موسیقی کے ذریعے فوج کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

 یہ ”خصوصی“ ملی نغمہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے فوج کو شدید عوامی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ جیسے ہی یہ گانا انٹرنیٹ پر آیا، انیٹیزنز کو تفریح کا ایک نیا موقع ہاتھ لگ گیا۔