ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بازار شام 7 بجے بند ہو ں گے؟ وزیراعظم کا فیصلہ آگیا

بازار شام 7 بجے بند ہو ں گے؟ وزیراعظم کا فیصلہ آگیا
کیپشن: pakistani market
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ نے مارکیٹوں کو شام 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا اور وزرا اور سرکاری ملازمین کے فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی کابینہ کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔کابینہ کو توانائی کے بحران اور ملک میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  وفاقی کابینہ میں مارکیٹوں کو شام 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا جبکہ وزرا اورسرکاری ملازمین کےفیول میں40فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنےکی منظوری دے دیا ، ہفتے کی چھٹی کی بحالی کی منظوری بجلی کی بچت کیلئےدی گئی، جسے وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلے ختم کر دیا تھا۔