پاکستان سے جانے والے عازمین حج کیلئے اہم خبر

پاکستان سے جانے والے عازمین حج کیلئے اہم خبر
کیپشن: Khana kaaba
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:این سی اوسی نے عازمین حج کیلئے کوویڈ ویکسینیشن کے عمل کو اپ ڈیٹ کر دیا ، عازمین کےلیے کورونا وائرس کی ایک ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ این سی اوسی نے عازمین حج کیلئے کوویڈویکسی نیشن کے عمل کواپ ڈیٹ کر دیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عازمین کےلیے کورونا وائرس کی ایک ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانا لازمی ہے، عازمین اپنی پہلی یا دوسری خوراک کے 28 دن کے بعد اضافی خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ موڈرنا اورفائزرویکسین ملک بھرمیں دستیاب ہیں ، مسافر کسی بھی کوروناویکسین سینٹرسے ویکسین حاصل کرسکتے ہیں۔

یاد رہے حج برائے سال 2022 کے معاملے پر سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے عازمین حج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کی تھی۔

ہدایت نامے میں حج کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔

اس سے قبل سعودی ایوی ایشن نے عازمین حج کے لیے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی جبکہ حج ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں کی عمر 65 سال سے زائد نہ ہو۔