ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست پر حمزہ شہباز کو نوٹس جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست پر حمزہ شہباز کو نوٹس جاری
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست پر حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے اسی درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی زنیب عمیر سمیت تین ارکان اسمبلی کی درخواست پر ابتدائی سماعت اپنے چیمبر میں کی۔ درخواست گزار رکن اسمبلی کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد منحرف اراکین کی پوزیشن واضح ہو چکی ہے اور منحرف اراکین کے ووٹ منفی ہونے سے حمزہ شہباز اکثریت نہیں رکھتے.

پنجاب حکومت کے وکیل اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل طیب جان نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا اور نشاندہی کی کہ درخواست گزار تحریک انصاف کی اراکین ہیں. انکے پاس اسمبلی سے رجوع کرنے کا اختیار ہے.سرکاری وکیل طیب جان نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار حمزہ شہباز کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں، اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

طیب جان نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کو مسترد کیا جائے. درخواست پر مزید کارروائی 20 جون کو ہوگی.