ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو کچھ ہوا تو خود کش حملہ کروں گا، عطا اللہ کی حکومت کو دھمکی

 عمران خان کو کچھ ہوا تو خود کش حملہ کروں گا، عطا اللہ کی حکومت کو دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والے  پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عطا اللہ ایڈووکیٹ نے عمران خان کونقصان پہنچنے کی صورت میں حکومت کو  خود کش حملے کی دھمکی دے دی۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عطا اللہ ایڈووکیٹ نے ویڈیو بیان میں حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  ملک چلانے والے سوچ لیں عمران خان کو کچھ ہوا تو نہ آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے،سب سے پہلے میں آپ پرخود کش حملہ کروں گا اورچھوڑوں گا نہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہا کہ عمران خان کے بال کو بھی نقصان پہنچا تو سب سے پہلے میں خود کش حملہ کروں گا اورایسے ہزاروں کارکن  تیار ہیں، آپ کیا سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ عطا اللّٰہ سندھ ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔