ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے ہم انکو ساتھ لیکر چلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز آج بلاول ہاؤس جائیں گے جہاں انہیں پیپلزپارٹی کی جانب سے ظہرانہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے وزراتوں کے محکمے ان کے مطابق نہ ملنے پر ناراضگی اظہار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کو کون کون سے محکموں کی وزراتیں ملیں گی اس حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے ہم انکو ساتھ لیکر چلیں گے، صوبے کی بہتری کے لیے جو ہوسکا وہ کریں گے۔