99 سالہ دلیپ کمار خیریت سے ہیں۔۔سائرہ بانو

99 سالہ دلیپ کمار خیریت سے ہیں۔۔سائرہ بانو
کیپشن: Dileep kumar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ان سے متعلق غلط افواہیں پھیلنے پر ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو نے برہمی کا اظہار کیا اور  مداحوں کو جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

دلیپ کمار کو گزشتہ روز سانس کی تکلیف کے باعث ممبئی کے ہندوجا ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔اداکار کی ابتدائی ٹیسٹ کیے جانے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ اداکار کوآکسیجن سپورٹ فراہم کی گئی ہے، ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کی تشخیص ہوئی جس کے ساتھ خون میں آکسیجن کی سطح بھی کم ہوگئی تھی تاہم  اداکار سے متعلق بھارت کے سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر واٹس ایپ کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس پر کئی لوگوں میں تشویش پھیل گئی۔

سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلنے کے بعد دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والی ٹیم اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ٹوئٹ کی کہ برائے مہربانی افواہوں پر کان نہ دھریں دلیپ کمار کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں 2 سے تین دنوں میں گھر منتقل کردیا جائے گا۔

بعد ازاں  آج صبح مذکورہ ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ دلیپ کمار کی طبیعت پہلے سے مزید بہتر ہے اور وہ وینٹی لینٹر پر نہیں بلکہ آکسیجن پر ہیں۔