ایک اورخوشخبری،پٹرول کے بعدسی این جی بھی سستی ہوگئی

ایک اورخوشخبری،پٹرول کے بعدسی این جی بھی سستی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)لاہوریوں کیلئےخوشخبری،پٹرولیم مصنوعات میں کمی کےبعد سی این جی بھی سستی ہوگئی، سی این جی کی قیمت میں7 روپے65 پیسےکمی کردی گئی،شہریوں نےسی این جی کی قیمتوں میں کمی پراطمینان کا اظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7 روپے 65 پیسےسستی ہونے کے بعد اب لاہوریوں کوسی این جی 65 روپے فی لیٹرمیں دستیاب ہوگی،مرکزی چیئرمین سی این جی ا یسوسی ایشن غیاث پراچہ کہتےہیں کہ اوگرا کا ماہ جون کیلئے سی این جی کا ٹیرف ریٹ چھ اعشاریہ ایک سو ایم ایم بی ٹو یو ہے،غیاث پراچہ نےکہاکہ چونکہ عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہےاسلیےاس کے اثرات سی این جی سیکٹرز پر بھی مرتب ہوئے۔

تاہم سی این جی کی قیمتوں میں کمی پر لاہوریےخوش نظر آئے،شہریوں کا سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے،اس سے عام آدمی کی معاشی مشکلات کم ہونگی۔

گزشتہ ماہ  لاہور سمیت پنجاب بھر میں  سی این جی 3 روپے فی کلو مہنگی کی گئی تھی، جس پرپبلک اور گڈز ٹرانسپوٹرز نے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا، 3 روپے کے اضافے کے بعد  سی این جی کی نئی قیمت 82 روپے نوے پیسے ہوگئی تھی، سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ شجاع انور کا کہناتھا کہ  بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی  سی این جی مہنگی ہوئی۔

واضح رہے کہ  حکومت نےرواں ماہ  پٹرول 7.6روپے، مٹی کا تیل 11.88روپے اور لائٹ ڈیزل 9.37روپے فی لیٹر سستا کر دیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ پیسے فی لیٹر بڑھایا ہے جس کے مطابق  پٹرول 74.52، مٹی کا تیل 35.56، لائٹ ڈیزل 38.14اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 80.15روپے فی لیٹر    قیمت مقرر کردی گئی۔

 دوسری جانب پٹرول مصںوعات کی قیمتوں میں کمی سے شہر میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی، شہریوں کا کہنا ہے حکومت کی نااہلی سے پٹرول کا بحران پیدا ہوا، سپلائی بند ہونے سے پٹرول نایاب ہو گیا ہے، پہلے حکومت نے عوام کو بھوک سے مارا، اب پٹرول کیلئے پریشان ہو رہے ہیں، پٹرول کی قیمت میں کمی اچھی بات ہے مگر پٹرول کی سپلائی یقینی بنانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، پٹرول کے بحران کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer