ٹی ٹوینٹی فارمیٹ؛ بابر اعظم نے چوکوں کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ٹی ٹوینٹی فارمیٹ؛ بابر اعظم نے چوکوں کا عالمی ریکارڈ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیوزی لینڈ کے ساتھ آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور  اعزاز  حاصل کرلیا۔

بابر اعظم آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے پانچواں چوکا لگایا تو دنیا میں سب سے زیادہ  چوکے لگانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

اب بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز  میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر   بھی بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کا ریکارڈ پال سٹرلنگ سے بہت تھوڑے میچ کھیل کر توڑا۔

پال اسٹرلنگ نے 136 اننگز  میں 407  چوکے لگائے تھے جب کہ بابراعظم نے آج  نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی107 ویں اننگز  میں پانچواں چوکا لگا کر  اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔