برائلر گوشت سستا ہوگیا

برائلر گوشت سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی424)  شہر میں مرغی کی قیمت کی پرواز تھم گئی،برائلرکی رسد میں بہتری سےقیمت میں کمی ہوگئی جبکہ  فارمی انڈے 115 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی جس سے فی کلو گوشت کی قیمت میں کمی کردی گئی، برائلرکی رسد میں بہتری سےقیمت برائلر چکن 6 روپے کمی سے 284 روپے فی کلو ہو گیا،زندہ مرغی 5 روپے کم ہو کر 196روپے فی کلو پر فروخت ہوئی جبکہ فارمی انڈے 115 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

واضح رہے کہ  شہر میں حکومت، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور لاہور پولٹری ٹریڈرزایسوسی ایشن کے مابین مرغی کی قیمتوں کے تعین کے لئے مذاکرات ہوئے جو کہ بے سود ثابت ہوئے، برائلر کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کا اضافہ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔گزشتہ دس روز سے مرغی کی قیمت کے تعین کے حوالے سے حکومت، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کےمابین جاری ڈیڈ لاک ختم ہونے پرمرغی کے گوشت کی قیمت حکومت نے 260 روپے فی کلو مقرر کی، جس پر لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال بھی کی۔

شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخنامے  کی بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت ہوتا رہا، شہر میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 260 روپے مقرر کر دی گئی لیکن مرغی فروش برائلرگوشت 350 روپے میں فروخت کرتے رہے۔اس حوالے سے  شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت اشیا ضروریہ کی اپنے جاری کردہ سرکاری نرخنامے پر کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور منافع خور عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

دوسری جانب  شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو، سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی فروخت خواب بن گئی۔ ضلعی انتظامیہ، مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer