ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسیم خان کا پی سی بی ویلفیئر فنڈ کیلئے15لاکھ عطیہ کا اعلان

 وسیم خان کا پی سی بی ویلفیئر فنڈ کیلئے15لاکھ عطیہ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک(شہباز علی)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پی سی بی ویلفیئر فنڈ  کے لئے  پندرہ لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، مالی امداد سے مسائل سے دوچار سابق کرکٹرز ،میچ آفیشلز ،سکوررز اور گرائونڈسٹاف کی معاونت کی جائے گی ۔

ترجمان کے مطابق وسیم خان نے ذاتی حیثیت میں اگلے تین ماہ میں پندرہ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جو مالی مسائل سے دوچار سابق کرکٹرز، میچ آفیشلز، سکوررز اور گراؤنڈز مین کی امداد  کے لئے خرچ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے رقم عطیہ کرنے کا رضاکارانہ فیصلہ ان سخت حالات میں کھیل کے سٹیک ہولڈرز کی مدد  کے لئے کیا ہے، وسیم خان کا کہنا تھا کہ یہ میرا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، ویلفیئر فنڈ پہلے ہی سٹیک ہولڈرز کی مالی معاونت کے لئے قائم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ کرنا ماضی میں روایت رہی ہے مگراس کے برعکس ہم نے آئندہ 12 ماہ کیلئے اپنے اخراجات کو مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے صرف ایک لاکھ روپے یااس سے کم تنخواہوں والے ملازمین کے معاوضے میںاضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب  پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈاؤن سائزنگ پر تنقید شروع ہوگئی ، پی سی بی حکام تنقید برداشت نہ کرسکے، ڈاؤن سائزنگ کے نام پر چھوٹے ملازمین کو جاری ٹرمینشن لیٹرز واپس لے لئے، پی سی بی نے پہلے مرحلے میں 15 چھوٹے ملازمین کو فارغ کرنے کے لیٹر جاری کئے، تھے،میڈیا اور کرکٹ کے حلقوں میں شدید تنقید کے بعد بورڈ حکام نے لیٹر واپس لے لئے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پی سی بی نے اپنے غیر فعال اور غیر ضروری سٹاف کو فارغ کرنے کااعلان کیا تھا، ہرشعبے سے 15 سے 20 فی صد سٹاف کو فارغ کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی تھی ، بورڈ حکام نے فی الوقت ڈاؤن سائزنگ مہم روکنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹرمینیشن لیٹر واپس ہونے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 

Shazia Bashir

Content Writer