پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بکر منڈی میں چھاپہ، 3600 کلو ناقص گوشت برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بکر منڈی میں چھاپہ، 3600 کلو ناقص گوشت برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر قانونی مذبح خانوں، بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فراہمی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، بکر منڈی سے 3600 کلو ناقص گوشت برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروباری برادری کی سہولت کیلئے کتاب تیار کرلی 

فوڈ اتھارٹی آپریشنز اور میٹ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی میں غیر قانونی مذبح خانوں پر چھاپے مار کر 3600 کلو ناقص گوشت برآمد کر لیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص گوشت بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کر کے تیار کیا جا رہا تھا۔ فوڈ ٹیموں نے ناقص گوشت پیمکو کی بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ پنجاب کو نگران وزیراعلیٰ مل گیا۔

میٹ سیفٹی ٹیم نے ایک ہفتہ ریکی کر کے غیر قانونی مذبح خانوں کا سراغ لگایا تھا۔ گرفتار ملزمان کے مطابق گوشت لاہور کے مضافاتی علاقوں میں مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

خبر پڑھیئے۔۔۔سردار ایاز صادق کا حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے عید سے قبل صوبہ بھر میں غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔