قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نیب طلب

قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نیب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہور سمیت ملک  بھر میں کرپشن کیخلاف نیب کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، قومی احتساب بیورو نے کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا ہے، ملک کے سربراہ سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے ملازم کی کرپشن کی تحقیقات کیلئے نیب افسران ان ایکشن ہیں، پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔ڈاکٹر حسن عسکری پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

سٹی 42 ذرائع کے مطابق نیب نے قائداعظم تھرمل پاور کمپنی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر کمپنی کے سابق سی ای او احد چیمہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی طلب کرلیا۔ جس میں موجودہ چیئرمین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان اور سابق سیکرٹری انرجی، عارف سعید اور محمد نعمان بھی شامل ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی زندگی پر ایک نظر

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئر مین پی اینڈ ڈی بورڈ عرفان الہٰی کو 11 جون کو لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے اور انہیں مذکورہ معاملے پر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید کلیم عرفان الہٰی کا بیان ریکارڈ کریں گے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔حالیہ بارش کے بعد پنجاب افسران کو  ہوش آگیا

واضح رہے کہ قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کے سابق سی ای او احد  چیمہ پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں ، قومی احتساب بیورو ان کے خلاف آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکیم، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، ایل ڈی ای سٹی میں بے ضابطگیوں اور پیراگون ہاﺅسنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔