(علی اکبر) حالیہ بارش کے بعد پنجاب کے افسران کو بالاخر ہوش آگیا ۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی چھتوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔ڈاکٹر حسن عسکری پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ مقرر
منگل کی شام ہونے والی بارش کے دروان سپیکر پنجاب اسمبلی کے دفتر کی چھت ٹپکنا شروع ہو گئی تھی، جس کے باعث کمرے میں بارشی پانی داخل ہو گیا تھا۔ وزیر قانون سمیت دفتر کی دیگر چھتوں سے بھی پانی ٹپکتا رہا۔ جس پر افسران کی جانب سے سپیکر چیمبر سمیت دفاتر کی دیگر چھتوں کی مرمت کی جا رہی ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی زندگی پر ایک نظر
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نےڈاکٹر حسن عسکری کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا۔ڈاکٹر حسن عسکری نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کی، صدر پاکستان کی جانب سے انہیں 23 مارچ 2010 کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔