سٹی 42: دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو ایک بار پھر خبردار کردیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔ کہا،۔ امریکا معاہدے کی پاسداری کرے۔ ایران اور امریکا مفاہمتی یادداشت میں واضح ہے کہ دھمکیوں کی صورت میں حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔ ایران کے عوام اور مسلح افواج کسی دھمکی سے نہیں ڈرتے۔ لاکھوں ایرانیوں نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جنازے میں اتحاد کا مظاہرہ کیا۔