ملک اشرف : چودہ کروڑروپے کےچیک باؤنس کا کیس،ہائیکورٹ نے نامزدملزم علی اکبرگل کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی،ملزم کی فرار کی کوشش ناکام ، ہنگامہ آرائی کے بعد مدعی پارٹی اور پولیس نے ملزم کو قابو کرلیا۔
جسٹس عہبر گل خان نےملزم علی اکبر گل اوراس کےوالد کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزمان اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے ،جبکہ فریقین کےوکلاءنےاپنے اپنے دلائل مکمل کیے۔پولیس کی جانب سےبتایا گیا کہ ملزم غلہ منڈی میں کاروبار کرتا ہےاور دورانِ تفتیش اسےمقدمے میں قصوروار پایا گیا ہے، جبکہ اس کاوالدبےقصور ہے ، دلائل سننے کےبعدعدالت نےملزم علی اکبر گل کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کرتےہوئے اس کے والد کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالتی حکم جاری ہوتے ہی ملزم علی اکبر گل نے مبینہ طور پر عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر عدالت کے باہر ملزم اور مدعی پارٹی کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔بعد ازاں مدعی پارٹی اور پولیس اہلکاروں نے ملزم کو دبوچ لیا۔