سٹی42: برطانیہ میں ہیٹ ویو کا تیسرا اسپیل شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
موسمیاتی اداروں کے مطابق جنوبی اور مشرقی انگلینڈ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث صحت عامہ پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (UKHSA) نے مڈلینڈز، ایسٹرن اور سدرن انگلینڈ کے لیے 8 سے 21 جولائی تک ایمبر ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ ناردرن انگلینڈ کے مختلف علاقوں کے لیے ییلو وارننگ بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث بزرگ افراد، بچوں اور پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔