ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں حبس برقرار, بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

شہر میں حبس برقرار, بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرا فاطمہ:شہر میں حبس کی کیفیت برقرار ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت شہریوں کو مسلسل متاثر کر رہی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بارش کا امکان موجود ہے، جس سے موسم میں بہتری آنے کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔