ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں اپنا گھرقرضہ سکیم کے چیک بانٹنے کا آغاز

چار ارب روپے سے  ساڑھے اٹھارہ ہزار امیدواروں میں سے صرف 2666 افراد کو قرضہ مل سکتا ہے

Ehsas Apna Ghar Scheme, Imran Khan's vission, MAryam Nawaz, Apni Chhat Apna Ghar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہر کام  کو بےکار قرار دینے والے علی امین گنڈا نے خیبرپختونخوا میں مریم نواز کے "اپنا گھر اپنی چھت" پروگرام کی عوام میں بے پناہ ستائش  اور مقبولیت سے متاثر ہو کر اس پروگرام کےنام کے پیچھے نام نہاد "احساس" کی دم لگا کر اس کا "افتتاح" کر دیا۔

خیبرپختونخوا حکومت پبلک ٹیکس منی سے "احساس اپنا گھر اسکیم" کے نام سے اپنے کارکنوں کو بلا سود قرضے بانٹے گی۔قرضوں کے چیک بانٹنےکے لئے وزیر اعلی ہاوس میں تقریب  ہوئی ۔

:  پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  2 اکتوبر  2024 کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ ابتدا میں پی ٹی آئی کے ٹرولز نے یہ کہتے  ہوئے اس پروگرام کا مذاق اڑایا کہ بھلا  15 لاکھ روپے سے گھر کیسے بن سکتا ہے، جب مریم نواز کے اس گیم چینجر پروگرام سے مختصر عرصہ میں 40 ہزار بے گھر پنجابیوں کو گھر  مل گئے تو اب خیبر پختونخوا میں بھی اس گیم چینجر پروگرام کی ہو بہو کاپی  بنائی کر قرضے بانٹنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں "احساس اپنا گھر سکیم" صرف علی امین گنڈا کے کارکنوں اور سفارشیوں کا ہی احساس کر رہی ہے اور دوسری سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور ووٹروں کو قرضے بانٹے جانے کی کانوں کان خبر نہیں ہونے دی گئی۔

علی امین کے ایما پر دسمبر  2024 میں بنک آف خیبر نے اس سکیم کے لئے پیسہ دینے کے ایم او یو پر دستخط کئے تھے۔ 

علی امین حکومت کا کہنا ہے کہ "اپنا گھر سکیم" کے قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کےلئے" کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی" کے ذریعے قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں.سکیم کے تحت 18سال سے 65 سال کی عمر تک کے وہ افراد قرض لینے کے اہل ہیں جن کی ماہانہ آمدنی ڈیڑھ لاکھ    روپے سے کم ہو۔  15 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے دئیے جارہے ہیں۔
یہ قرضے سات سال  میں آسان قسطوں میں     واپس کرنے ہوں گے۔  سکیم کے تحت "ریوالونگ فنڈ سسٹم"کے ذریعے آئندہ سالوں میں بھی قرضے فراہم کئے جائیں گے
علی امین حکومت کے دعوے کے مطابق سکیم کے پہلے مرحلے کےلئے ایک لاکھ 23 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 18 ہزار 555 "سکیم کی     شرائط" پر پورا اتری ہیں۔  آبادی کے تناسب کی بنیاد پر صوبے کے تمام اضلاع میں قرضے دئیے جار ہے ہیں۔

پنجاب میں ایک لاکھ چالیس ہزار گھر تیار

 پنجاب کے ہاؤسنگ کے وزیر بلال یاسین نے  19 جون کو بتایا تھا کہ "اپنی چھت اپنا گھر " پروگرام کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں

 بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک سال کے دوران 40 ہزار گھر بنائے گئے لیکن جن لوگوں نے "50 لاکھ گھر" بنانے تھے وہ 50 گھر بھی نہیں بنا سکے.

عظمیٰ بخاری کی اس تنقید کے ڈھائی ہفتے بعد آج پشاور کے چیف منسٹر ہاؤس میں کچھ چیک بانٹے گئے جن کی تعداد اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔



 2666 افراد کے لئے رقم مختص اور درخواستیں 123,000
علی امین نے" کامیاب درخواست دہندگان"  کو  قرضوں کے چیکس تقسیم کئے  تاہم پریس ریلیز میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے چیک بانٹے گئے۔

البتہ یہ معلوم ہوا ہے کہ اپنا گھرسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ فی قرضہ 15 لاکھ روپے کے حساب سے اس "خطیر رقم سے صرف  2666 افراد کو رقم بانٹی جا سکتی ہے جب کہ حکومت کے بقول درخواستیں "ے ایک لاکھ 23 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان میں سے ساڑھے 18 ہزار "معیار کے مطابق" ہیں۔ ان معیار کے مطابق درخواستوں میں سے صرف ڈھائی ہزار کو قرضہ ملے گا۔

 ساڑھے 18 ہزار معیاری امیدواروں کو قرضہ 7 سال بعد مل سکے گا

ایک سال کے لئے مختص کی گئی چار ارب روپے کی خطیر رقم کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر ہر سال علی امین گنڈا کی حکومت اتنی ہی خطیر رقم مہیا کرنے میں کامیاب ہو گئی تو "پہلے مرحلہ" کی ساڑھے 18 ہزار معیاری درخواستیں دینے والوں کو گھر بنانے کے لئے پندرہ لاکھ قرضہ کی خطیر رقم ملنے میں تقریباً سات سال لگیں گے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ علی امین حکومت کے پاس آئندہ سات سال اقتدار میں رہنے کا کائی امکان نہیں، اگر انہیں کسی نےبھی  کچھ نہ کہا تب بھی یہ اسمبلی صرف پانچ سال کے لئے منتخب ہوئی ہے۔

سی ایم ہاؤس پشاور میں علی امین گنڈاپور  کی تقریر

علی امین گنڈاپور  نے چیک بانٹنے کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا، یہ اسکیم کم آمدنی والے لوگوں کو اپنا چھت فراہم کرنے کے لئے عمران خان کے وژن کے حصہ ہے۔ سکیم کے عملی اجراءکو ممکن بنانے پر محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبرکے حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

علی امین نے بتایا کہ مریم نواز کی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو اپنانے کے بعد وہ مریم نواز کے سولر پینل تقسیم کرنے کے پروگرام کو بھی کاپی کر کے اپنانا چاہتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور  نے خوش خبری سنائی کہ عنقریب ہم مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے کا بھی اجراء کر رہے ہیں۔

علی امین نے کہا،  احساس اپنا گھر اور سولر اسکیم میں سو فیصد شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔
علی امین گنڈاپور  نے کہا،  ہم صوبے کے عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ نیو پشاور ویلی منصوبے پر پیشرفت تیزی سے جاری ہے۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں صحت، تعلیم،  پینے کے پانی اور انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کریں گے۔

یہ امر دلچسپ ہے کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ پر اسمبلی میں بحث ہوئی تو اپوزیشن جماعتوں کے پیش کردہ اعتراضات کو  ڈسکس ہی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور بجٹ مین رکھی گئی تمام رقوم کو کسی بحث کے بغیر ہی منطور کروا لیا گیا تھا۔