عابد چودھری:اےایس پی ڈیفنس شہربانونقوی کی پریس کانفرنس، ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی، اےایس پی ڈیفنس کا کہنا تھا گھر کے ملازم ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔
اےایس پی ڈیفنس شہربانونقوی کا کہنا تھا کہ ملزمان چوری کی گئی رقم سمیت بہاولپورسے گرفتار ہوئے، ملزمان چینی باشندےکےگھرسے1کروڑ80لاکھ چوری کرکےفرارہوئے۔
ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں، ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکما نہ دے سکے، دوران تفتیش سچ تسلیم کر لیا۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں و جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔