اسرار خان: ہربنس پورہ میں چور شہری زکریا ظہور کی موٹر سائیکل دن دہاڑے لے اڑا ۔
موٹر سائیکل چرانے کی یہ دلیرانہ واردات 4 جولائی کی صبح ساڑھے 11 بجے کینال بینک کے علاقہ میں ہوئی۔ متاثرہ شہری کے گھر پر نصب سی سی ٹی وی کیمرہ سے بنی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے باہر گلی میں کھڑی موٹر سائیکل دکھائی دیتی ہے ۔شلوار قمیض میں ملبوس چور اطراف کا جائزہ لینے کے بعد موٹر سائیکل کے قریب پہنچ جاتا ہے ۔ چند سیکنڈ میں موٹر سائیکل کا لاک توڑ کر چور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر رفو چکر ہو گیا۔ ہربنس پورہ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔