قومی کرکٹر حارث رؤف کا دعوت ولیمہ اسلام آباد کے شادی ہال میں جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزانہ علی: قومی کرکٹر حارث رؤف کا دعوت ولیمہ اسلام آباد کے شادی ہال میں جاری ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق حارث رؤف کی تقریب ولیمہ میں بڑی تعداد میں سابق اور موجودہ  کرکٹرز نے شرکت کی ہے۔ولیمہ میں مصباح الحق فخر زمان فہیم اشرف محمد وسیم عاقب جاوید عاطف رانا اور دیگر شریک ہیں، جبکہ ولیمہ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹر سہیل تنویر فاسٹ بولر موسی خان بھی حارث روف کے ولیمے میں شریک ہیں۔

لاہور قلندرز کے عاطف رانا اور عاقب جاوید بھی دعوت ولیمہ میں موجود ہیں، اس کے علاوہ فخر زمان، آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی حارث رؤف کے دعوت ولیمہ پر موجود ہیں۔

حارث رؤف نے دعوت ولیمہ پر ہلکا سفید کوٹ اور کالی رنگ کا ٹراوئز پہنا ہوا ہے۔ 

واضح رہے کہ کراچی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم حارث روف کے ولیمے میں شرکت نہیں کر سکی، کیونکہ خراب موسم کے باعث پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو اسلام آباد روانہ ہونے کی اجازت نہیں ملی۔  قومی کرکٹرز نے ویڈیو میسج کے ذریعے حارث رؤف کو شادی کی مبارکباد دےدی ہے۔