ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی جنوبی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے ، شما ل مشرقی بلوچستان اورسندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے ، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے،  شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی زیریں سندھ میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ، مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ، جبکہ منڈی لاہور ،  بہاؤالدین،حافظ آباد ، بھکر، لیہ، ساہیوال، بہاولپور میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ژالہ باری کی بھی توقع ہے ، جبکہ  خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،مالاکنڈ، بالاکوٹ،چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مردان،پشاور،کوہاٹ ،کرم، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ،چترال، دیر، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، مردان اور کوہاٹ میں موسلا دھار بارش ژالہ باری کی توقع ہے ، فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، گجرات، میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ، جبکہ لاہور ، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ کوہاٹ، پشاور، بنوں ، کرک اور ڈی آئی خان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ، موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ ژوب ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورموسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔