عید قرباں پر عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

Train
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: عید قربان پر عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی۔

ریلوے انتظامیہ نے عید کے تینوں دن ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ عید قربان کے تین دن ریلوے مسافروں کو کرایوں میں 30 فیصد رعایت ملے گی .وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ریلوے کی جانب سے شعبہ آئی ٹی کو 10 جولائی سے 12 جولائی تک کرایے آپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق10 جولائی سے 12 جولائی تک مسافروں 30 فیصد رعایتی ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔ عید سپیشل ٹرینوں پر کرایوں میں رعایت نہیں دی جائےگی۔