بجلی کے بلوں سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر

بجلی کے بلوں سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) لیسکو نے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والے لاکھوں کمرشل و صنعتی صارفین کو بلوں کی مد میں دو ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ریلیف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کمرشل و صنعتی صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی ہدایت پر کمرشل صارفین کو ایک لاکھ روپے جبکہ صنعتی صارفین کو تین لاکھ روپے کے بلوں تک ریلیف دیا گیا ہے۔

لیسکو نے کمرشل و صنعتی صارفین کو گزشتہ سال کے یونٹس کے مطابق ریلیف دیا ہے جبکہ کورونا وائرس سے گھریلو صارفین کو صرف اقساط کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

دوسری جانب لیسکو کے ایسٹرن سرکل کی جانب سے میکلوڈروڈ ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن ایکیسئن میکلوڈ روڈ ڈویژن محمد علی کی نگرانی میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دو سو چوالیس صارفین کے کنکشنز چیک کئے گئے، جن میں سے بائیس کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

لیسکو کی ٹیموں نے خلاف ضابطہ کنکشنز منقطع کر کے بیس ہزار ڈیٹکشن یونٹس چارج کئے جبکہ بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئیں۔