(ویب ڈیسک) پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے سری لنکا کا 129 رنز کا ہدف 17 ویں اوورمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا کی ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیانگے نے 40، ہسارنگا اور اسالانکا نے 18،18 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور محمد وسیم کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔
جواب میں پاکستان نے سری لنکا کا 129 رنز کا ہدف صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت با آسانی 4 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ صائم ایوب 24 رنز،سلمان علی آغا 16 اور فخر زمان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاداب خان 18 اور عثمان خان 7 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی فا ئنل الیون میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ،سلمان علی آغا، فخر زمان ،عثمان خان شامل ہیں۔ْاس کے علاہو محمد نواز،فہیم اشرف ، محمد وسیم جونیئر،سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔
