ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی کا بنگلہ دیش میں انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر کی اسکالرشپس کا اعلان

ایچ ای سی کا بنگلہ دیش میں انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر کی اسکالرشپس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بنگلہ دیش میں انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر کے انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ،  اس پروگرام کے تحت بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (BUET) میں غیر ملکی طلبہ کے لیے داخلے کھول دیے گئے ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق پاکستانی طلبہ ان اسکالرشپس کے لیے صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے ہی درخواست دے سکیں گے، جبکہ براہِ راست درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔ اسکالرشپس انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر کے منتخب انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں۔

کمیشن نے بتایا ہے کہ اہل امیدواروں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل مکمل درخواستیں جمع کرائیں تاکہ ان کی درخواستوں پر بروقت غور کیا جا سکے۔