سردی اور دھند کہاں کہاں، بارش  اور برفباری کہاں کہاں ہو گی، میٹ آفس کی فورکاسٹ آ گئی

weather update, MET Office Forecast, Extreme weather, Cold-wave, Pakistan weather, Baluchistan snowfall, Kashmir rain, Lahore weather, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں شدید سرد رہے گا ۔ تاہم بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر بارفباری کا امکان  ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان مین بھی چند مقامات پر ہلکی برف باری شروع ہونے کا امکان ہے۔   پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں آج شب بھی شدید دھند/ سموگ چھائی رہے گی۔


پیر کے روزموسم کی   صورتحال:

اسلام آباد:         اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلودجبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ تاہم چند مقامات پر صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان۔   

     خیبرپختونخوا:            صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ وزیر ستان ، ڈی ائی خان، ٹانک ، بنوں ، کرم ،چارسدہ ،پشاور،دیر، چترال اور سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ صبح کے اوقات میں چارسدہ ،رشکئی، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب:                  صبح کے اوقات میں بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ۔ مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار ،بالائی پنجاب، بھکر ،لیہ اور ڈیرہ غا زی خان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ بوندا باندی /ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

بلوچستان:       صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، موسٰی خیل،پشین ،ژوب ،بارکھان، سبی،لورالائی، نوشکی اور قلات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔جبکہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔


سندھ:      صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر/گلگت بلتستان:           کمشیر اور گلگت بلتستان  میں موسم شدید سرد اورجزوی طور پر ابرآلود رہے گا ۔ اس دوران میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔