ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے تحریک لبیک کے 17 کارکنان کو بری کردیا

Tehreek Labbaik
کیپشن: Tehreek Labbaik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے 17 کارکنان کو بری کردیا۔

 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے تحریک لبیک کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ٹی ایل پی کے 17 کارکنان کو بری کردیا، بری ہونے والوں میں منیب ستار، ابوبکر، عمیر، عثمان اور زعفران سمیت دیگر شامل ہیں۔ملزمان کی طرف سے تحریک لبیک کے وکیل شہزاد احمد بھٹی، میاں حامد، اسرار چوہدری اور میاں محسن عدالت میں پیش ہوئے ۔

واضح رہےکہ تحریک لبیک کے 17 کارکنان کیخلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔